i پاکستان

نواب شاہ،سابق صوبائی وزیر کا اغوا، زرداری ہائوس کے انچارج سمیت 9 افراد مقدمے میں نامزدتازترین

September 15, 2026

نواب شاہ میں سابق صوبائی وزیر علی حسن جانھیو کے اغوا کے معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جس میں زرداری ہائوس ٹنڈوآدم کے انچارج مظفر علی زرداری کو نامزد جبکہ 9 نامعلوم افراد کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈوجام کے گائوں غلام محمد زرداری سے 2 ملزمان عمران زرداری اور بخش زرداری کو گرفتار کرلیا، تاہم مقدمے میں نامزد مظفر علی زرداری تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔علی حسن جانھیو کو ان کے گائوں کھپرو سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد واقعے کا نوٹس وزیر داخلہ سندھ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے لیا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ مغوی علی حسن جانھیو کو ایک ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی