i پاکستان

نو مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیعتازترین

February 13, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت نو مئی جلا گھیرا کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم عظمی خانم ، اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم عظمی خانم ، اعظم خان سواتی کی جانب سے وکلا نے ایک روسی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔یاد رہے کہ اسد عمر نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی