پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ واربرٹن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی سرگرم مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ 29 مویشی بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ مویشی چور گینگ سے چوری و نقب زنی سمیت 19 وارداتوں کا سراغ بھی لگایا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جاوید عرف جیدی، عرفان عرف فانی، اویس، پرویز، علی اور بوٹا شامل ہیں جبکہ ملزمان ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سرگرم تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی