i پاکستان

ننکانہ صاحب ، مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر جاں بحقتازترین

June 18, 2026

ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ جسلانی موڑ کے قریب ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران اچانک اینٹیں بنانے والی آگ کی بھٹی میں گر کر شدید جھلس گیا، آگ کی بھٹی میں گرنے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی