ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر ڈالا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ بڑا گھر کے علاقہ 10 چک میں پیش آیا، گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سر میں فائر مار دیا۔ملزم کے بڑے بھائی کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جو ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی