ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کے لئے بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں لیکن یورپ میں بھی اب حالات پہلے جیسے بہتر نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلئے ہیں، ڈنکی لگانے والے ا ب فضائی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو وسائل اور افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، نئی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے پر بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی