i پاکستان

نیپرا کا کیالیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاریتازترین

September 24, 2026

نیشنل الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کیالیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ کے الیکٹرک کی نظرثانی شدہ ٹیرف کے خلاف اپیل اپیلیٹ ٹربیونل سے مسترد ہونے کے بعد جاری کیا گیا ۔نیپرا نے اپنے فیصلے میں کیالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھا ہے۔ کے الیکٹرک کا ملٹی ایئرٹیرف مالی سال 24-2023 سے مالی سال 30-2029 تک کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا نے پہلے کیالیکٹرک کیلیے اوسط ٹیرف 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ مقرر کیا تھا۔ 39 روپے 97 پیسے کے ابتدائی ٹیرف کے خلاف کیالیکٹرک اور دیگر متعلقہ فریقین نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی