i پاکستان

نیب ترامیم کے بعد اپیلیں سننے سے متعلق اہم کیس(آج) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررتازترین

July 13, 2026

نیب ترامیم کے بعد اپیلیں سننے سے متعلق اہم کیس(آج) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ میں شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے زیر التوا اپیلیں آئینی عدالت منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیس میں جواب جمع کروا دیا گیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زیر التوا اپیلیں اور ضمانت مقدمات بھی آئینی عدالت کو منتقل ہوں گے۔واضح رہے کہ مارچ میں پارلیمنٹ نے نیب قانون میں ترمیم کی تھی، ترمیم سے ہائیکورٹ کے بعد نیب اپیل سننے کا اختیار آئینی عدالت کو دیا گیا تھا۔ترمیم کا اطلاق زیر التوا مقدمات پر ہوگا یا نہیں، فیصلہ تین رکنی بینچ کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی