i پاکستان

ہنگو ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا قیدی حافظ قرآن بن گیاتازترین

September 26, 2026

ہنگو ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا ایک قیدی حافظِ قرآن بن گیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کی دستار بندی بھی کرائی گئی۔ہنگو کی ڈسٹرکٹ جیل میں 30 سالہ قیدی حسیب اللہ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد اب حافظ حسیب اللہ ہو گیا۔جیل کی مسجد میں دستار بندی کی تقریب میں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال، مولانا تحسین اللہ اور مولانا ضیا الرحمن شریک ہوئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو ہر ہفتے علمائے کرام درس دیتے ہیں جس کا مقصد جرم سے نفرت اور مجرم کی اصلاح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی