i پاکستان

ہنگو میں فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئرتازترین

May 09, 2026

خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنائی، کامیاب آپریشن کے بعد اسکول، دیگر املاک اور پہاڑی علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ۔ پولیس حکمم کے مطابق دہشت گردوں کے مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 شہری شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھا کر فرار ہوئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہل کاروں کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔آئی جی ذوالفقارحمید نے کہا کہ خیبر پختو نخوا پولیس فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی