i پاکستان

نئی ایئرلائن سائوتھ ائیر کو سرٹیفکیٹ جاری ،جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گیتازترین

July 01, 2026

پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیااوروہ جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔نئی نجی ایئرلائن سائوتھ ایئر کوایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سے جاری کیا گیاہے جس کے بعد سائوتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا،ساوتھ ایئر پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔ سائوتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی،سول ایوی ایشن انسپکٹرز نے پرواز کے دوران جانچ پڑتال کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی