i پاکستان

ناران، دریا میں ویڈیو بنانے کی کوشش سیاحوں کو مہنگی پڑگئی، گاڑی دریا میںبہہ گئیتازترین

July 01, 2026

سیر کیلئے ناران آنے والے دوستوں کو دریائے کنہار ناران میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے کیلئے دوستوں نے گاڑی دریا سے گزارنے کی کوشش کی، دریا میں پانی کے تیز بہا ئو کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے چاروں دوستوں کو بچالیا۔ڈی ایس پی صداقت خان کا کہنا ہے کہ دریا میں بہنے والی گاڑی کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی