i پاکستان

نامور مزاح نگارضیائالحق قاسمی کی برسی 26 اکتوبر کو منائی جائے گیتازترین

October 22, 2024

اردو ادب کے نامور مزاح نگارضیائالحق قاسمی کی برسی 26 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ وہ15 مئی 1935ئکو امرتسر میں پیدا ہوئے اور وہ مشہور مزاح نگار عطا الحق قاسمی کے چھوٹے بھائی تھے۔قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان حیدرآباد آ کر آباد ہوا اور بعد میں وہ کراچی منتقل ہو گئے جہاں سے انھوں نے ماہنامہ ظرافت جاری کیا۔انھوں نے اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ مزاحیہ شاعری کے ساتھ انھوں نے سنجیدہ شاعری اور نثر میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کے مشہور مجموعوں میں ہرے بھرے زخم،رگ ظرافت، ضیاء پاشیاں اور چھیڑخانیاں قابل ذکر ہیں۔ضیاء الحق قاسمی کی اصل وجہ شہرت مزاحیہ شاعری بنی اور انھیں بھرپور پذیرائی ملی۔ان کی ادارت میں ملک کا پہلا مزاحیہ رسالہ ظرافت 21سال تک شائع ہوتا رہا۔ضیائالحق قاسمی نے اپنی زندگی میں ملک کے مختلف شہروں میں ملکی اور عالمی مزاحیہ مشاعریمنعقد کرائے۔کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ ضیائالحق قاسمی 26 اکتوبر 2006ء کو 71 سال کی عمرمیں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبا ت میں انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی