i پاکستان

نائب ویر اعظم اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطی کی صورتحال و دیگرعلاقائی امور پر تبادلہ خیالتازترین

August 06, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دیگر وزرائے خارجہ اور اعلی شخصیات کے ہمراہ ہاشمی مملکتِ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی ہے ۔اردن کے دارالحکومت عمان میں القدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پرہونے والی اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے۔اس موقع پر اردن کے فرمانروا نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات اور دعائوں کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی مستقل سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ہاشمی مملکت کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، مشرقِ وسطی کی تازہ پیشرفت اور دیگر علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی