i پاکستان

ن لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے،پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنان کا اظہار افسوستازترین

February 13, 2026

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ 26 لارنس روڈ پر ادا کی گئی ۔25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنان نے عیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی