i پاکستان

مزید پاکستانی ووکیشنل انسٹیٹیوٹ چینی ہم منصبوں کے ساتھ شراکت داری کے خواہشمند ہیں،چیئرمین ایچ ای سیتازترین

August 12, 2022

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان میں ڈوئل ڈگری پروگرام کے لیے پالیسی بنا رہا ہے، میں ایچ ای سی کی طرف سے باضابطہ طور پر منظور شدہ پہلے چائنا پاکستان ڈوئل ڈگری پروگرام کا منتظر ہوں ، یہ پروگرام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شروع کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو صدر میکس ما کر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا پاکستان میں 57 یونیورسٹیاں اور کالجز ہیں جو پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے پرعزم ہیں۔ مستقبل میں مزید کو پیشہ ورانہ اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا توقع ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے باضابطہ طور پر منظور شدہ پہلا چائنا پاکستان ڈوئل ڈگری پروگرام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مائننگ انجینئرنگ میں ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے شروع کیاجائے گا، جو چینی تعاون سے مزید پریکٹیکل نالج اور تجربہ فراہم کرنے میں دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق ایچ ای سی کے چیئرمین نے کہا کہ کمیشن مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں ہنر مند تکنیکی صلاحیتوں کی تربیت اور ترقی میں پیشہ ورانہ تعلیم کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مقامی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس پروگرام کے ذریعے مزید چینی مضامین پاکستان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں 700 سے زائد ووکیشنل ایجوکیشن گروپس میں سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے 210 انتہائی ضروری اداروں کا انتخاب کیا ہے جو پاکستان میں ''سی سی ٹی ای '' ماڈل کے تحت متعارف کرائے جائیں گے۔ ''سی سی ٹی ای''، ''چین?پاکستان ڈوئل ڈپلومہ/ڈگری اور چین?پاکستان تعاون، چینی زبان کے کورسز اور چینی کمرشل کلچرل کورسز، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین اور ٹیکنالوجی میں تعلیم اور مزید تعلیم اور روزگار'' کے لیے مختصر، تعلیم کے ذریعے تیار کیا گیا ایک ماڈل ہے۔ سی سی ٹی ای پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء پہلے دو سال پاکستان میں اور تیسرے سال چین میں دونوں طرف سے ڈگریاں حاصل کرنے سے پہلے سیکھیں گے۔

مئی 2021 میں پاکستان میں باضابطہ طور پر شروع ہونے کے بعد سے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ پاکستان چین پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو تیز رفتاری سے سہولت فراہم کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سندھ میں گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ (جی ایم آئی)، محراب پور اس سال جون میں صوبے کا پہلا ادارہ بن گیا جس نے ینتائی ووکیشنل کالج کے ساتھ مل کر الیکٹرک انجینئرنگ پر مشترکہ طور پر تربیت فراہم کی۔ مئی کے شروع میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ دادو نے کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کو تربیت دینے کے لیے ہیبی پروفیشنل کالج آف پولیٹکس سائنس اینڈ لاء کے ساتھ شراکت کی۔ خیبرپختونخوا میں پاک آسٹریا فاچوچشل انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کی چینگڈو یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں علامہ اقبال اور ٹیکسلا میں پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف فیصل آباد نے بالترتیب شینزن انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (SZIIT)، گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک اور بیلی ووکیشنل کالج کے ساتھ مل کر چائنا پاکستان انٹرنیشنل کالج کا افتتاح کیا۔تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے اوورسیز آپریشن سینٹر کے وائس ڈائریکٹر مسٹر کیو ہائیٹاؤ نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ ایک حالیہ پیشرفت میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اور بیلی ووکیشنل کالج کے درمیان پروگرام نے طلباء کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی