i پاکستان

مظفر گڑھ: مدرسے کے استاد کا طالبعلم پر مبینہ تشدد،مقدمہ درجتازترین

May 06, 2026

مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں مدرسے کے استاد نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا۔بچے کے چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ استاد نے مکے مارے اور تشدد کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر دیا۔پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی