مظفر گڑھ میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پولیس اسپیشل برانچ کے انسپکٹر حسنین سجاد شاہ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر مظفرگڑھ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران اسپتال پہنچے اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے مرحوم افسر کو ایماندار اور فرض شناس قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی