i پاکستان

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحقتازترین

March 17, 2026

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا ، ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی