i پاکستان

مذاکرات کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، مفتی تقی عثمانیتازترین

April 11, 2026

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اس کی وجہ سیدنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طورپر بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہناچاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی