i پاکستان

مستونگ کے علاقے لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی طور پر معطلتازترین

July 14, 2026

مستونگ میں لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13 جولائی تا 8 اگست 2026 تک معطل کی گئی ہیں۔نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ریڈار کی 250 ناٹیکل میل کی حدود میں نگرانی کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔نوٹم کے مطابق متبادل نگرانی کے نظام کے ذریعے لاہور اور کراچی کنٹرول سینٹرز سے فضائی ٹریفک کی خدمات معمول کے مطابق رہیں گی۔نوٹم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران جب بھی ضرورت پڑی تو متاثرہ فضائی حدود میں نان ریڈار طریقہ کار کے تحت فضائی ٹریفک کنٹرول خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ پروازوں کے آپریشن کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی