i پاکستان

مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،گورنر سندھتازترین

February 12, 2026

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ایران کے 47 ویں یومِ انقلاب اور قومی دن کی تقریب کے موقع پر قونصل خانے میں خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا اور ایران نے خود کو منوایا اور ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں تو دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانا وقت کی ضرورت ہے، بینکنگ چینلز کو فعال بنا کر تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی