i پاکستان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئےتازترین

August 01, 2026

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔لیگی ایم این اے کے اہل خانہ نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔اہلخانہ کے مطابق محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی