نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت اور قوم کا اتحاد قومی فخر ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات میں کہی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے28 مئی 1998 کو ایٹمی طاقت بن کرعالمی سطح پر اپنا مقام منوایا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مئی2025 میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی افواج اورقوم نے استقامت دکھائی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی قیادت اور قوم کا اتحاد قومی فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی