i پاکستان

مشرق وسطی کشیدگی، پاکستان کی قیام امن کی کوششیں بھارت کیلئے دھچکا ہیں، برطانوی اخبارتازترین

April 04, 2026

معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی قیام امن کی کوششیں بھارت کیلئے دھچکا ہیں۔فنانشل ٹائمز میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا جبکہ بھارت مشرق وسطی مذاکرات سے خارج اور امریکا میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان، ترکیے، مصر اور سعودی عرب پر مشتمل بلاک علاقا ئی اثر و رسوخ میں تبدیلی کا اشارہ ہے جو بھارت کواپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنے پر مجبورکر رہا ہے۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنے مضمون میں کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور صدرٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کو ثالث کے طور پر ترجیح دیتے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی ہزیمت کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی