i پاکستان

مشرق وسطی کشیدگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی یومیہ آمدن 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیتازترین

March 06, 2026

مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو یومیہ 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہورہی ہے۔پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں تقریب ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ عام دنوں میں پاکستان فضائی حدود سے 550 سے 600 پروازیں یومیہ گزرتی تھیں۔ پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود تاحال بند کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی