i پاکستان

مشرق وسطی کی صورتحال،پاسپورٹ درخواستوں میں 50 فیصد کمی ریکارڈتازترین

April 11, 2026

مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پرمبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثرہوئی۔ تعداد میں کمی کی وجوہات میں ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے۔ کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزارکے بجائے 8 سے 9 سو تک ہوگئی۔سندھ کے دیگرشہروں کے پاسپورٹ دفاترمیں تعداد 3 ہزارکے بجائے 12 سو سے 15 سو رہ گئی۔ مشرق وسطی میں مکمل امن کی صورت میں درخواست گزاروں کی تعداد ماضی کی طرح ہونے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی