i پاکستان

مشرق وسطی کی صورتحال، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، مزید 64 پروازیں منسوختازترین

April 02, 2026

مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے دوسرے روز بھی بری طرح متاثر رہا، مزید 64 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پرسب سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں، کراچی دوسرے نمبر پر رہا، ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطی کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 64 پروازیں منسوخ ہوئیں۔پی آئی اے، ایئربلو، ایئرعربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں، کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوطرفہ 34 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں الفجیرا، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، تہران، دبئی، بحرین، ریاض، دوحہ کی پروازیں شامل ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطی کی پروازوں کے آپریشن میں دوطرفہ 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں دمام سیکٹر شامل ہے، پشاور ایئرپورٹ پر دمام، دبئی، دوحہ، شارجہ، ابوظہبی کی دوطرفہ 8 پروازیں منسوخ ہوئیں، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کی دوطرفہ صرف دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے 33 دن کے دوران مشرق وسطی کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد2592 ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی