مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے جمعرات کو بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئی۔فضائی ذرائع کے مطابق جمعرات کو مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطحی کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی 13 دن میں منسوخ جبکہ پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔نوٹم میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صبح 10 سے سوا ایک بجے تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، بعض فضائی را ستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔فضائی راستوں کی بندش سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ ا ہے ، ایئرلائنز کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی