i پاکستان

مشرق وسطی جنگ، پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا، ہنگامی ایڈوائزی جاریتازترین

March 12, 2026

ایران جنگ اور مشرق وسطی میں مسلسل بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ،ممکنہ بحران کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ ) نے فارما کمپنیوں کیلئے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ۔ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ مٹریل کی عالمی سپلائی میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے کمپنیاں ایک ہی سپلائر پر انحصار ختم کر کے متعدد ذرائع اختیار کرتے ہوئے اضافی ذخیرہ رکھیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ عالمی حالات کے باعث شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع حالات کے باعث ادویات کی قلت کا خطرہ موجود ہے، اس لیے سپلائی چین کی سخت نگرانی، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ادارے نے سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی