سابق صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا ہے کہ مشن کلین اینڈ گرین اسلام اباد ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،وباء سے پاک ،صاف اور, خوبصورت شہر کیلئے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ڈینگی خطر ناک وباء ہے اس کے خاتمے کے لیے اسلام اباد کے ہر سیکٹر میں سپرے کیا جائے گا۔ ہمیں حکومتی اداروں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد اپ کے تحت اپنے مسائل حل کرنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ائی ایٹ مرکز اسلام اباد میں اینٹی ڈینگی سپرے اور آ گاہی واک کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اینٹی ڈینگی سپرے اور اگاہی واک کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا ،ڈی ایس پی سجاد بخاری اور آئی ایٹ مرکز ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اس موقع پر احسن بختاوری نے کہا کہ مشن کلین اینڈ گرین میری ترجیح ہے،ہم حکومتی اداروں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھائیں گے،ڈینگی کے خلاف مہم کا آج ہم نے آغاز کیا ہے،یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم ہر سیکٹر تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کو بطور وفاقی دارالحکومت صحت تعلیم صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثالی شہر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام اباد میں صفائی ،خوبصورتی ،قدرتی ماحول کا تحفظ ،تعلیم انٹرپرو شپ، خواتین کے حقوق سمیت دیگر اقدامات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہم سب مل کر بطور سوسائٹی اپنے مسائل حل کریں اور اداروں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد اپ کے تحت معاملات کو طے کرنے کے لیے شعور کو اجاگر کریں ۔سابق صدرآ ائی سی سیآ ئی نے کہا کہ ڈینگی ایک انتہائی خطرناک وباء ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لیے اس کے خلاف اگاہی پیدا کرنے اور اس کے تدارک کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈینگی کے خلاف جنگ کا آئی ایٹ مرکز کیا ہے اس کو اسلام اباد کی ہر سیکٹر تک لے کر جائیں گے۔آ ئندہ چند دنوں میں پورے پورے اسلام اباد میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے سابق صدر ا ئی سی سی آ ئی ا حسن بختاوری کی ڈینگی ڈینگی کے خلاف اگاہی مہم سمیت دیگر اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ احسن بختاوری جیسی شخصیات ہمارے لیے مثال ہیں جو سوسائٹی کو متحرک رکھنے اور اگاہی پیدا کرنے کے لیے بے پناہ کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ احسن بختاوری کے ساتھ مل کر ڈینگی سمیت دیگر تمام وباں کے خلاف کام کریں کام کرے گا اور شہریوں کے تحفظ اور صاف ماحول کی فراہیمی کے لیے اقداماتکریںگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی