وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بند ی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے جنگ بندی کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاریخ عالم میں جب جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ "پاکستان" ہی لکھا جائے گا ۔دنیا کو جنگ سے بچانے کے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے ، یہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کر نا بہت بڑا اعزاز ہے، عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔پاکستان میں امن معاہدے کے لئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی