مریدکے کے علاقہ اکبر پورہ میں موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن پر لگے پلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل سٹارٹ کرتے ہی بے قابو ہو کر پلر سے جا ٹکرائی. سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق شخص محنت کش اور قلفیاں بیچ کر گزر بسر کرتا تھا۔اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت ڈیرہ اشرف کے رہائشی مجید کے نام سے ہوئی، متوفی چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی