i پاکستان

مریدکے، کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 دوست جاں بحق، بچہ شدید زخمیتازترین

August 07, 2026

مریدکے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطباق بنگلہ پلی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے تینوں شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیوں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مگر ہسپتال پہنچ کر 50 سالہ محمد مالک اور 55 سالہ ناظم علی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق مالک کے چھ سالہ بیٹے کی مرہم پٹی کر دی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، موٹروے اور ہائی وے پولیس نے فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے دونوں لاشوں کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا، کار سوار کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی