i پاکستان

مریدکے، گھریلو جھگڑے پر دو بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کر ڈالاتازترین

July 22, 2026

مریدکے میں تھانہ صدر کے علاقے دھرم ہندکے میں گھریلو ناچاقی پر دو بھائیوں نے اپنے بہنوئی پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران ایک سالا عرفان بھی زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔اس سے قبل لاہور کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث 5 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت پولیس کو گھریلو جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی، جہاں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ناچاقی پر معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔بیوی کے بھائیوں نے مل کر بہنوئی اللہ یار اور اس کے چھوٹے بھائی نوید کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔حملے کے نتیجے میں دونوں افراد کمر اور کندھے پر گہرے زخم آنے سے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی