i پاکستان

مردان‘ بچے کی چپل نکالنے کیلئے خشک کنویں میں جانے والے 3 افراد جاں بحقتازترین

September 18, 2026

مردان کے علاقے مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کے لیے بچہ کنویں میں گیا۔بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر باپ اسے نکالنے کے لیے کنویں میں اترا۔ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کو بچانے کے لیے پڑوسی بھی کنویں میں اترا جس کے بعد تینوں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی