اسلام آباد میں خراب موسمی صورتِ حال کے باعث 2 پروازوں کا رخ تبدیل کر کے انہیں ملتان اور لاہور اتار لیا گیا۔ پیرس سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز کو ملتان اتارا گیا جبکہ ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی فضائی کمپنی کی پرواز لاہور اتاری گئی۔شدید بارش کے باعث بینکاک سے لاہور آنے والی 2 پروازوں میں ساڑھے 9 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔گزشتہ رات کیلئے مقرر تھائی ایئر لائنز کی پروا ز پیر یک صبح لاہور پہنچی ۔دوسری جانب بینکاک سے کراچی آنے والی دونوں پروازیں 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی