موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھنے کے حوالے سے پراسکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پنجاب محفوظ ہے، کوئی نہیں کہے گا کہ خاتون رات کو موٹروے پر لینے کیا آئی تھی۔فرہاد علی شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو پٹرول ختم ہونے پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس واقعے کو ساری دنیا نے ہائی لائٹ کیا تھا، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاستی اداروں کے لیے ایک چیلنج تھا۔فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اس سارے کیس میں کردار بہت اہم تھا، پراسکیوشن نے اس کیس میں دن رات محنت کرکے ملزمان کو سزائیں دلوائیں، پراسکیوشن نے اس کیس میں ہائیکورٹ سے بھی ملزمان کی سزائیں برقرار رکھوائیں، اب پنجاب محفوظ ہے، کوئی نہیں کہے گا کہ خاتون رات کو موٹروے پر لینے کیا آئی تھی۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی