i پاکستان

موٹروے بند کیا گیا، لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقامتازترین

February 16, 2026

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں،کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی