i پاکستان

موٹر وے پولیس نے 22 لاکھ روپے کے طلائی زیورات مالک تک پہنچا دئیےتازترین

June 18, 2026

موٹر وے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دئیے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب پیٹرولنگ کے دوران موٹر وے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا جس میں قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کر دیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ سفر کے دوران بیگ سڑک پر گر گیا تھا جس کا مالک کو علم نہ ہو سکا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی