i پاکستان

مولانا ادریس کو شہید کرنیوالے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانیتازترین

May 06, 2026

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت سے ملک وملت عظیم سرمائے سے محروم ہوگئے۔یاد رہے کہ منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فتن الخوارج نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی شیخ محمد ادریس کو شہید کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی