i پاکستان

مودی کے زخم پھر سے تازہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپتازترین

July 03, 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دئیے۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں،پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی کی بات کئی بار دہراچکے ہیں۔ہر بار یہ بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بھارتی حزب اختلاف کانگریس کو مودی کا مذاق اڑانے کا پھر موقع مل جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی