موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر19فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر246ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر304ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ستمبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر103ملین ڈالرخرچ ہوئے جواگست کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے، اگست میں موبائل فونزکی درآمدات پر79ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 125ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر374ملی ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 399ملین ڈالرتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی