i پاکستان

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیسز، ملزمہ انمول عرف پنکی کو لازمی عدالت میں پیش کرنے کا حکمتازترین

October 08, 2026

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جیل حکام نے انمول عرف پنکی اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔عدالت نے انمول عرف پنکی اور دیگر کو 13 اکتوبر کی آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں حاضری لازمی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ناممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی