i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس‘ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواستتازترین

July 15, 2026

سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔واضح رہے کہ عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی