منڈی بہائو الدین میں لاک ڈائو ن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے میرج ہال سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود 10 بجے کے بعد بھی شادی کی تقریب جاری تھی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، مارکیٹیں، مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی