i پاکستان

ملتان میں ٹریفک حادثہ ، کراچی کے معروف عالم دین مولانا محمد اکرم سعیدی جاں بحقتازترین

July 13, 2026

ملتان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے کراچی کے معروف عالم دین مولانا محمد اکرم جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا محمد اکرم سعیدی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی اطلاع جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، حادثے کی پوسٹ کے ساتھ سامنے آنے والی تصویر میں مولانا اکرم سعیدی کو انتہائی زخمی حالت میں چارپائی پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا،مولانا محمد اکرم سعیدی گلشن حدید کی معروف جامع مسجد اور دارالعلوم دیارِ حبیب میں امام اور خطیب تھے۔ مولانا محمد اکرم سعیدی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، گلشن حدید سمیت کراچی اور ملتان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین مولانا اکرم سعیدی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار اور معروف عالم دین کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر مولانا محمد اکرم سعیدی کی خطابت اور نعت گوئی کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی