i پاکستان

ملتان، گھر سے خاتون اور اسکے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد، پوسٹ مارٹم مکمل، شوہر اور دیور گرفتار ،مقدمہ درجتازترین

May 06, 2026

ملتان میں ممتاز آباد پھاٹک کے ایک گھر سے خاتون اور اس کے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 7سال کے درمیان تھیں۔شوہر کی جانب سے پولیس کو دیے جانے والے ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ بیوی کے ساتھ اکثرجھگڑا رہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اور بچوں کا رات گئے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے مطابق تینوں بچوں کی موت گلا دبانے سے ہوئی، بچوں کو قتل کے بعد لاشیں لٹکائی گئیں۔اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید تحقیقات کے لیے نمونے فرانزک لیب روانہ کردئیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت پرمقتولہ کے شوہراوراس کے بھائی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی