بوریوالہ میں سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں سے 10 افراد کو علاج کے لیے نشتر اسپتال ملتان کے شعبہ ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو متاثرہ افراد کو بلا تعطل اور مفت علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ایمرجنسی میں منتقل کیے گئے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی