i پاکستان

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیاتازترین

July 10, 2026

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو موصول رقوم سے زرمبادلہ ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 5 سال بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر نے دوبارہ 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا۔حکومت کے غیرملکی بینکوں سے کمرشل لونز کی ری فائنانسنگ سے ڈالر ملکی ڈالر ذخائربڑھ گئے۔ بھاری سرکاری انفلوز کی آمد سے ملکی زرمبادلہ ذخائرریکارڈسطح کیقریب پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت کے پاس دو ارب ڈالر کے قریب انفلوز آئے، انفلوز ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا ریکارڈاضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے پاس سرکاری ڈالرریزرو کی مالیت 18 ارب 47 کروڑ ڈالرہوگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ ڈالر کے ڈپازٹس ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ڈالر ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی